اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف،عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے طے شدہ دورے معمول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے وفود حکومت کے معاشی اصلاحات کے پر عزم ایجنڈے پر گفتگو اور اسے آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے …
آئی ایم ایف،عالمی و ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے پاکستان کے طے شدہ دورے معمول کے مطابق ہوں گے،ترجمان وزارت خزانہ
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف،عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کے طے شدہ دورے معمول کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے وفود حکومت کے معاشی اصلاحات کے پر عزم ایجنڈے پر گفتگو اور اسے آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گے اور وزارت خزانہ مالیاتی اداروں کے وفود کے پاکستان کے طے شدہ دوروں میں کسی سیاسی مارچ یا سرگرمی کے مزاحم ہونے کی خبروں کو مکمل طور رد کرتی ہے۔









