آئی ایم ایف کا نئے پروگرام کے تحت یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا اعلان

آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے تحت یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔تاس کے مطابق اس قرضہ کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ 12 جون کو طے پایا تھا۔

واشنگٹن۔21جولائی (اے پی پی):آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کے تحت یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔تاس کے مطابق اس قرضہ کی فراہمی کا ابتدائی معاہدہ 12 جون کو طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف کی پریس سروس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے یوکرین کے لیے ایک نئے قرضہ امدادی پروگرام کے تحت 690 ملین ڈالر کی قسط کی منظوری دی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ماہرین نے یوکرین کے 8.1 بلین ڈالر کے چار سالہ قرضہ پروگرام کا پہلا جائزہ مکمل کیا۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے یوکرین کے 48 ماہ کا پہلا جائزہ مکمل کیا۔جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کا انتظام تقریباً 690 ملین امریکی ڈالر کی یوکرین کو فوری فراہمی کو ممکن بناتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت یوکرین کی کارکردگی بڑے پیمانے پر تسلی بخش رہی ہے۔

مزید خبریں