اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹوڈائریکٹرکرسٹیا جارجیوانے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں اصلاحات پرمبنی پروگرام کے حوالہ سے پاکستان کے عزم اورارادے کوسراہاہے، انشورنس کاشعبہ کلیدی اہمیت کاحامل ہے،حکومت انشورنس کی صنعت کے جائزمطالبات اورمسائل کوحل کرنے میں پرعزم ہے۔ بدھ کوسیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ دبئی میں وزیراعظم کی …
آئی ایم ایف کی ٹیم سے تعمیری اورمفیدبات چیت ہوئی ، مثبت ردعمل ملاہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کی ایگزیکٹوڈائریکٹرکرسٹیا جارجیوانے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں اصلاحات پرمبنی پروگرام کے حوالہ سے پاکستان کے عزم اورارادے کوسراہاہے، انشورنس کاشعبہ کلیدی اہمیت کاحامل ہے،حکومت انشورنس کی صنعت کے جائزمطالبات اورمسائل کوحل کرنے میں پرعزم ہے۔
بدھ کوسیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ دبئی میں وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی ٹیم سے تعمیری اورمفیدبات چیت ہوئی ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے ہمیں مثبت ردعمل ملاہے۔ ملک میں کلی معیشت مستحکم ہوئی ہے،آئی ایم ایف کی ایگزیکٹوڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے وزیراعظم محمدشہبازشریف کی قیادت میں اصلاحات پرمبنی پروگرام کے حوالہ سے پاکستان کے عزم اورارادے کی تعریف کی ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ ٹیکسیشن، توانائی،ایس اوایز، پنشن اورسرکاری اخراجات کے حوالہ سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل درآمدہورہاہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ انشورنس شعبہ کے حوالہ سے سیکورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن نے جواقدامات شروع کئے ہیں وہ قابل تعریف اوراہمیت کے حامل ہیں،یہ تمام شراکت داروں پرمشتمل مشاورتی حکمت عملی ہے، حکومت کے پاس اس حوالہ سے کوئی گنجائش اوراستعدادنہیں ہوتی۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ انشورنس کاشعبہ کلیدی اہمیت کاحامل ہے، انشورڈ پاکستان کی طرف جانے کیلئے ہمیں بہتر، تیزتر اورسستے طریقہ ہائے کارکواپنانا ہوگا،اگرچہ انشورنس کے بعض شعبوں جیسے کہ زراعت میں جدت آئی ہے تاہم کچھ شعبہ ایسے ہیں جہاں استعداد سے کم پیش رفت ہوئی،یہ بات خوش آئندہے
کہ اس حوالہ سے شراکت داروں کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیاں ایک اہم چیلنج ہے اور رسک انشورنس اس سے منسلک ہے، تمام شراکت داروں کواس حوالہ سے جامع حکمت عملی اپنانا چاہیے۔انشورنس کے تمام شعبوں میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، اس ضمن میں مختلف آپشنزکواپنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نئے شعبوں میں انشورنس کی طرف جانا ضروری ہے۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ کاروبارچلانا حکومت کاکام نہیں ہے، ہماراکام پالیسی بنانا اوران پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدہے، حکومت سمجھتی ہے کہ سرکاری شعبہ کی انشورنس کمپنیوں کی نجکاری ہونی چاہیے اوراس حوالہ سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ ریگولیٹری ماحول کومنصفانہ بنایا جائے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت انشورنس کی صنعت کے جائزمطالبات اورمسائل کوحل کرنے میں پرعزم ہے۔








