ویانا ۔ 24 نومبر (اے پی پی) جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے پریاڈیکل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے …
آئی اے ای اے نے ایک بار پھرایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کی تصدیق کر دی
ویانا ۔ 24 نومبر (اے پی پی) جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی پابندی کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ویانا میں بورڈ آف گورنرز کے پریاڈیکل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔یوکیا امانو کا کہنا تھا کہ آئی اے ای اے ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر علمدرآمد کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔









