آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اہم میٹنگ، پولیس کے آپریشنل معاملات، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد میں اہم میٹنگ کی صدارت کی۔پولیس کے آپریشنل معاملات، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس کا مقصد سیف سٹی کے جدید نظام کو مزید موثر اور بین الویہ ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے تاکہ امن و امان …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی اسلام آباد میں اہم میٹنگ کی صدارت کی۔پولیس کے آپریشنل معاملات، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس کا مقصد سیف سٹی کے جدید نظام کو مزید موثر اور بین الویہ ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے تاکہ امن و امان کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیرصدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ ، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

میٹنگ میں پولیس کے آپریشنل معاملات، ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور شہریوں کو بہتر سروس ڈیلیوری سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں ریسپانس ٹائم میں بہتری اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سیف سٹی اسلام آباد کے جدید نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور بین الویہ ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط کیا جائے تاکہ پبلک سیفٹی اور امن و امان کے نظام میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اسے ایک مثالی فورس بنایا جائے گا۔