آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، سیف سٹی، سکیورٹی، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر اقدامات کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، سیف سٹی، سکیورٹی، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اتوار کو سینئر پولیس افسران کے اجلاس کی آن لائن صدارت کی ۔ اجلاس میں سیف سٹی، لاجسٹکس، سکیورٹی اور پولیس ویلفیئر سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے نفاذ اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ کی ہدایت کی۔ ترجمان پولیس نے اے پی پی کو بتایا کہ آئی جی نے ان اہم شعبوں میں اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور سینئر افسران کے ساتھ ان کے موثر نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران سید علی ناصر رضوی نے افسران کو اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے ادا کرنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی اور جاری اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ادارہ جاتی معاملات کے بہتر انتظام اور موثر رابطہ کاری پر بھی زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پولیس کے مختلف اقدامات کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے۔

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس، سیف سٹی، سکیورٹی، لاجسٹکس اور پولیس ویلفیئر اقدامات کا جائزہآئی جی علی ناصر رضوی نے افسران کو ہدایت کی کہ سکیورٹی، ٹیکنالوجی، لاجسٹکس اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے پیشہ ورانہ کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد پولیس کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہتر ادارہ جاتی انتظام اور جاری اقدامات کا موثر نفاذ ضروری ہے۔

مزید خبریں