آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی پہلی آفیشل باکسنگ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی۔2اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنر ل آف پولیس ( آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی پہلی آفیشل باکسنگ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کا انعقاد سندھ پولیس اسپورٹس بورڈکی جانب سے پولیس ہیڈکواڑٹر گارڈن سائوتھ،کراچی میں کیا گیا،جہاں سندھ پولیس کے اہلکار باکسر شہیر آفریدی اور بھارتی باکسر کو عبرتناک شکست سے دوچارکرنے والے باکسر سمیربھی موجود تھے۔تقریب میں …

کراچی۔2اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنر ل آف پولیس ( آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کی پہلی آفیشل باکسنگ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کا انعقاد سندھ پولیس اسپورٹس بورڈکی جانب سے پولیس ہیڈکواڑٹر گارڈن سائوتھ،کراچی میں کیا گیا،جہاں سندھ پولیس کے اہلکار باکسر شہیر آفریدی اور بھارتی باکسر کو عبرتناک شکست سے دوچارکرنے والے باکسر سمیربھی موجود تھے۔تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پیر محمد شاہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس باکسنگ اکیڈمی کے قیام میں جو کردار ادا کیا وہ لائق ستائش و تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو سندھ پولیس میں کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں اسپورٹس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،سندھ اسپورٹس کے نام سے ہم نے 2011میں ایک ٹورنامنٹ کرایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں امیدکرتاہوں کہ اس اکیڈمی کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی بہترین باکسنگ اکیڈمی میں ہوگا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ پاکستان کی باکسنگ اکیڈمی ہے اور اسپورٹس پر حکومت پاکستان کا بھی فوکس ہے، ہماری قومی ٹیمز میں سندھ پولیس کے افسران و جوان بھی حصہ لے رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے میں محکمہ پولیس سندھ انکو سپورٹ کریگا۔چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے مطابق اکیڈمی سندھ پولیس میں باکسنگ ٹیلنٹ کے فروغ و عالمی سطح کے باکسرتیارکرے گی،جنہیں عالمی شہرت یافتہ غیرملکی باکسنگ کوچ کارل الیکزینڈراس سمیت قومی باکسنگ ہیروز ٹریننگ دیں گے۔باکسنگ اکیڈمی کا مقصد سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں باکسنگ کے فروغ اور انہیں عالمی سطح کا تربیتی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔

چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈنے کہا کہ ہم نے سندھ پولیس میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیئے تربیتی کیمپس قائم کیئے ہیں، مجوزہ باکسنگ اکیڈمی سے قبل سندھ پولیس کے پاس کوئی اکیڈمی نہیں تھی۔ عالمی ٹریننر کال الیکزینڈر اس اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہونگے ۔ تقریب کے اختتام پر سندھ پولیس سے باکسنگ کے لیئے منتخب ہونیوالے 17 کھلاڑیوں میں باکسنگ کٹس اور اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

 

مزید خبریں