"نیوزی لینڈ کے معروف ہیوی ویٹ باکسر جوزف پارکر پر عائد عارضی پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد انہیں دوبارہ رِنگ میں اترنے کی اجازت مل گئی ہے۔”
ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جوزف پارکر کو فائٹ کی اجازت مل گئی

مزید خبریں
لندن ۔6اگست (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے معروف ہیوی ویٹ باکسر جوزف پارکر کو دوبارہ رِنگ میں اترنے کی اجازت مل گئی ہے اور ان پر عائد عارضی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
ای ایس پی این کے مطابق 34 سالہ کیوی باکسر جوزف پارکر کو گزشتہ سال اکتوبر میں لندن میں فابیو وارڈلے کے خلاف شکست کے دن کوکین کے مثبت ڈرپنگ ٹیسٹ کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب انویسٹی گیشن مکمل ہونے کے بعد برٹش باکسنگ بورڈ آف کنٹرول نے ان کی پابندی اٹھانے کی تصدیق کر دی ہے۔جوزف پارکر کی ٹیم کا مؤقف تھا کہ یہ نتیجہ کسی غذائی آلودگی (contamination) کی وجہ سے آیا ہے اور وہ مکمل طور پر بے قصور ہیں۔ جوزف پارکر نے اپنے بیان میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عارضی معطلی ختم ہو چکی ہے اور وہ جلد رِنگ میں واپسی کریں گےجبکہ قانونی کارروائی مکمل ہونے تک مزید تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں لندن کے او ٹو ایرینا میں ہونے والے مقابلے میں فیبیو وارڈلی نے 11 ویں راؤنڈ میں جوزف پارکر کو ناک آؤٹ کر دیا تھا۔








