"پولیس لائن غلنئی میں ہفتۂ شہدائے پولیس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔”
مہمند ، پولیس لائن غلنئی میں ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں تقریب

مزید خبریں
پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):پولیس لائن غلنئی میں ہفتہ شہدائے پولیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔
تر جمان ضلع مہمند پولیس کے مطابق تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد، کمانڈنٹ مہمند رائفل کرنل عمران خالد، ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ، ایس پی انویسٹی گیشن زاہد عالم، ایس پی سی ٹی ڈی قاضی عصمت، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیاقت علی، ڈی ایس پی کوآرڈینیشن فرہاد خان، ڈی ایس پی سرکل غلنئی، ڈی ایس پی ٹریفک لوئر جان محمد، لائن آفیسر عبدالصمد، شہدائے پولیس کے ورثاء، میڈیا نمائندگان، پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد نے کہا کہ ہر سال یومِ شہدائے پولیس ان بہادر افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔کمانڈنٹ مہمند رائفل کرنل عمران خالد اور ڈپٹی کمشنر مہمند کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ نے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے وطن کے امن، عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی مہمند رضا محمد، کمانڈنٹ مہمند رائفل، ڈپٹی کمشنر مہمند دیگر پولیس افسران نے شہدائے پولیس کے ورثا میں تحائف تقسیم کیے۔ تقریب میں شہدائے پولیس، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور پائیدار امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔








