چین نے امریکا کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسعت دینے اور ریاستی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مخالفت کی ہے۔
چین کی امریکا کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسعت دینے کی مخالفت

مزید خبریں
بیجنگ۔6اگست (اے پی پی):چین نے امریکا کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو حد سے زیادہ وسعت دینے اور ریاستی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے چینی کمپنیوں کو نشانہ بنانے کی شدید مخالفت کی ہے۔
چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے گزشتہ روز امریکا کی جانب سے نئی چینی آپٹیکل ٹرانسیورز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے اور پولی سلیکون اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر کم از کم قیمتیں (Price Floors) اور محصولات نافذ کرنے کی تیاری سے متعلق رپورٹس کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام چین اور امریکا کی کمپنیوں کے درمیان معمول کے تجارتی اور اقتصادی روابط کو شدید متاثر کرتا ہے اور یہ نہ صرف امریکی کاروباری اداروں اور صارفین بلکہ کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنی کمپنیوں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔








