پنجاب پولیس نے شہید اے ایس آئی کی دو فیملیز کو گھر فراہم کر دیئے،ترجمان

لاہور۔6اگست (اے پی پی):پنجاب پولیس نے شہدا کے اہل خانہ کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کے تحت ایک اور شہید اہلکار کے خاندانوں کو گھر فراہم کر دیئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی دو فیملیز کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے دو گھر ملتان کے دو مختلف علاقوں میں خریدے کر دیئے گئے۔ ان …

لاہور۔6اگست (اے پی پی):پنجاب پولیس نے شہدا کے اہل خانہ کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے عزم کے تحت ایک اور شہید اہلکار کے خاندانوں کو گھر فراہم کر دیئے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی دو فیملیز کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کے دو گھر ملتان کے دو مختلف علاقوں میں خریدے کر دیئے گئے۔ ان گھروں کے لیے فنڈز حکومت پنجاب نے فراہم کیے۔ترجمان نے بتایا کہ شہید اے ایس آئی محمد اکبر 2024 میں ایک ریڈ کے دوران ملزمان کے حملے میں جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ ان کے سوگواران میں دو بیویاں، تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے شہید اے ایس آئی محمد اکبر کی لازوال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔