آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ،جس میں مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔
آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین و ان کے اہل خانہ کی ملاقات،مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری

مزید خبریں
لاہور۔13جولائی (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ،جس میں مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر قاسم عباس کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کانسٹیبل محمد اعجاز کی تبادلہ منسوخی کی درخواست ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو زیر غور لانے کی ہدایت کی جبکہ مرحوم کانسٹیبل خضر حیات کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے ڈرائیور کانسٹیبل ذبیح اللہ کی اپیل سے متعلق درخواست بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ترجمان نے کہا کہ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مسائل کے بروقت اور میرٹ پر حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








