مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر پودے لگا دیے

ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیر اہتمام موسمِ برسات کی مناسبت سے مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کے تحت مختلف مقامات پر پودے لگا کر سرسبز و شاداب ماحول کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چنیوٹ۔ 13 جولائی (اے پی پی):مون سون شجرکاری مہم کا آغاز، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر پودے لگا دیے گئے، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام موسمِ برسات کی مناسبت سے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد احمر علی اور دیگر افسران نے جھمرہ روڈ پر زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ کمپلیکس، نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈ میں پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر افسران نے سرسبز و شاداب ماحول، بہتر ماحولیاتی تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے صاف فضا کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا قومی اور سماجی ذمہ داری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور لگائے گئے پودوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر محکمہ جنگلات، محکمہ بلڈنگز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے، جبکہ شجرکاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے تاکہ شہر کو مزید سرسبز اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مون سون سیزن کے دوران ضلع بھر میں شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی