ناران،گرمی بڑھتے ہی وادی کاغان میں سیاحوں کا رش،دو روز میں 13 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل

میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث وادی کاغان میں سیاحوں کی بڑی تعداد کا رخ بڑھ گیا ہے، جہاں قدرتی حسن، خوشگوار موسم اور دلکش مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ناران۔ 13 جولائی (اے پی پی):میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی وادی کاغان میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ وار تعطیلات کے دوران 13 ہزار سے زائد گاڑیاں اور 650 موٹر سائیکلوں پر سوار ہزاروں سیاح وادی پہنچے جہاں انہوں نے قدرتی مناظر،آبشاروں اور جھرنوں سے لطف اٹھانے کے ساتھ زپ لائن اور رافٹنگ جیسی تفریحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹورازم پولیس نے دریائے کنہار کے کناروں پر حفاظتی انتظامات کیے جبکہ کے ڈی اے نے سیاحوں سے صفائی برقرار رکھنے،ماحول کو آلودگی سے بچانے اور دریائے کنہار میں اترنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں