وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے مون سون کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور مون سون کے دوران خیبر پختونخوا میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کی مون سون کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے مون سون کے تناظر میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے اور مون سون کے دوران خیبر پختونخوا میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات پر زور دیا ہے۔ پیر کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کاحکومتِ خیبر پختونخوا کے ساتھ مون سون 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے مون سون سے نمٹنے کے لئے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی۔اجلاس میں سیلابی صورتحال، شہری و دریائی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اورگلیشائی جھیلوں کے سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور مون سون کے دوران خیبرپختونخوا میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات پر زور دیا۔ اس موقع پر مون سون اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم پر زور دیا گیا۔







