آئی جی پنجاب نے نیشنل گیمز کے میڈلسٹ پنجاب پولیس ایتھلیٹس کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی تقریب کا انعقاد سنٹرل پولیس آفس میں کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل گیمز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 24 لاکھ 50 ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے نیشنل …

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کی تقریب کا انعقاد سنٹرل پولیس آفس میں کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل گیمز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 24 لاکھ 50 ہزار روپے کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ موجودہ رجیم میں پنجاب پولیس کھلاڑیوں کیلئے یکساں یونیفارم اور پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کا فلیگ متعارف کروایا گیا ہے۔ میڈلسٹ کھلاڑی پنجاب پولیس کے ایمبیسڈرز ہیں، انہیں چاہیے کہ ٹیلنٹ تلاش کر کے پاکستان پولیس سپورٹس کا حصہ بنائیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیم منیجرز کو ہدایت کی کہ میٹنگز کے بعد آئندہ نیشنل گیمز کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کو 3 لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 2 لاکھ روپے اور برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس انعام دیا جا رہا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں پولیس ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں کو 48 لاکھ روپے سے زائد کیش انعامات دئیے جا چکے ہیں جبکہ پولیس سپورٹس بورڈ کے پلیٹ فارم سے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنگل کیٹگری میں سلور میڈلسٹ کھلاڑیوں کو 2 لاکھ روپے اور برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔مینجمنٹ کمیٹی کے پانچ ممبران کو 50 ہزار روپے فی کس کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا، ٹیم کیٹگری میں برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کو 25 ہزار روپے فی کس کیش انعام اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

اسی طرح ٹیم منیجرز اور کوچز کو بھی 25 ہزار روپے فی کس کیش انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 35ویں نیشنل پولیس گیمز میں پاکستان پولیس کے کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹس میں مجموعی طور پر 40 میڈلز حاصل کیے۔ پولیس ایتھلیٹس نے مختلف مقابلوں میں 3 گولڈ، 2 سلور اور 26 برونز میڈلز اپنے نام کیے جبکہ نمائشی سپورٹس میں بھی 3 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز میڈلز حاصل کیے گئے۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔