وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ کا شکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ

"وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں معیاری عوامی خدمات کی فراہمی حکومت پاکستان کی کلیدی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کو مؤثر، قابلِ رسائی، بروقت اور عوام دوست قونصلر خدمات یقینی بنانی چاہئیں۔”

مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

06

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نےکہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں معیاری عوامی خدمات کی فراہمی حکومت پاکستان کی کلیدی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کو موثر، قابلِ رسائی، بروقت اور عوام دوست قونصلر خدمات یقینی بنانی چاہئیں۔

یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نےشکاگو میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا، جہاں ان کا قونصل جنرل زمان مہدی کے ہمراہ قونصلیٹ کے افسران اور عملے نے پرجوش استقبال کیا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بھارتی غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) کے عوام کے حقوق اور جدوجہد کو اجاگر کرنے والی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی امریکی کمیونٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور انہیں معیاری عوامی خدمات کی فراہمی حکومتِ پاکستان کی کلیدی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانی مشنز کو موثر، قابلِ رسائی، بروقت اور عوام دوست قونصلر خدمات یقینی بنانی چاہئیں۔وفاقی وزیر نے زور دیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ وقار،احترام، ہمدردی اور خلوص کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ انہوں نے قونصلر طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، غیر ضروری تاخیر ختم کرنے اور درخواست دہندگان کو بروقت معاونت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی انسانیت، انصاف اور اسلامی اقدار کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہیے۔انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان کی معیشت، قومی ترقی اور دنیا بھر میں ملک کی مثبت تصویر میں انمول خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خدشات اور تجاویز پر توجہ دے کر ادارہ جاتی رابطوں کو مضبوط بنا کر، عوامی مواصلات کو بہتر بنا کر اور جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ استعمال کر کے قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر قونصل جنرل زمان مہدی نے وفاقی وزیر کو امریکی مڈویسٹ میں پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے قونصلیٹ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ان میں مختلف شہروں میں قونصلر کیمپوں کا انعقاد، کمیونٹی کے ساتھ باقاعدہ رابطہ، معلومات کی بروقت ترسیل اور شکاگو سے دور علاقوں میں مقیم پاکستانیوں کے لیے قونصلر خدمات تک رسائی بہتر بنانا شامل ہیں۔قونصل جنرل نے شفاف، بروقت اور کمیونٹی دوست خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دائرہ اختیار میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے قونصلیٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ شرکاء نے ان کا خیرمقدم کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور قونصلر خدمات میں مزید بہتری کے بارے میں اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں۔