وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

"وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد، سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نظریاتی، مخلص اور باوقار سیاسی کارکن تھے۔”

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑکے والد ،سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ملک اقبال چنڑ ایک نظریاتی ، مخلص اور باوقار سیاسی کارکن تھے

جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمات کیلئے وقف کر رکھی تھی ۔وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک اقبال چنڑ کی وفات ملکی سیاست کیلئے بہت بڑا نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا مرحوم کے ساتھ طویل عرصہ سے تعلق تھا اور وہ ایک مخلص دوست تھے ، جن کی غیر موجود گی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔محمد حنیف عباسی نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ ، ان کے اہل خانہ اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کی روح پر اپنا خصوصی کرم فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔

مزید خبریں