وزیراعظم شہباز شریف کا ضلع نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

"وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کامیاب کارروائی کو سراہا ہے۔”

لاہور ۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’’عزم استحکام ‘‘کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں