عظمی بخاری کا ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کے والد اقبال چنڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

"وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کے والد، اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔”

لاہور۔1اگست (اے پی پی):وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کے والد اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ اقبال چنڑ مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال چنڑ بہاولپور میں پارٹی کا اہم ستون تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کے انتقال پر ظہیر اقبال چنڑ اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں