لاہور۔18مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے اقدامات جاری ہیں، دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے مزید 8 اہلکاروں کو طبی اخراجات کیلئے 21 لاکھ روپے جاری کر دیئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان کے زخمی ہیڈ کانسٹیبل کلیم اللہ خان کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے دیئے گئے،
لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل اسد اللہ کو ایک لاکھ روپے کی ہیلتھ معاونت فراہم کی گئی، زخمی کانسٹیبلز محمد عمران تبسم، سیف اللہ اور عبدالرزاق کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے، زخمی کانسٹیبلز شیرباز، دانیال اسلم اور شہباز سلیم کو بھی علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فورس کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے ویلفیئر پراجیکٹس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔