لاہور۔22اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں شہادت پانے والے 12 پولیس اہلکاروں کی پہلی برسی پر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اکٹر عثمان انور نے کہا کہ کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، گزشتہ سال آج کے دن 12 اہلکاروں نےکچے کے علاقے …
آئی جی پنجاب کا شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت

مزید خبریں
لاہور۔22اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں سے مقابلے میں شہادت پانے والے 12 پولیس اہلکاروں کی پہلی برسی پر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی اکٹر عثمان انور نے کہا کہ کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،
گزشتہ سال آج کے دن 12 اہلکاروں نےکچے کے علاقے میں جام شہادت نوش کیا، ڈاکوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا،کچے کے ڈاکوئوں کیخلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا۔ ترجمان پولیس کے مطابق شہید ہونیوالوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، 10 کانسٹیبل اور ایک لانگری شامل تھے۔








