آئی جی پنجاب کا ٹرالر کی ٹکر سے 3افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس،رپورٹ طلب

آئی جی پنجاب کا ٹرالر کی ٹکر سے 3افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس،رپورٹ طلب

لاہور۔15اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے گڑھی شاہو علامہ اقبال روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو حادثے کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور اور دیگر عملے کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔