آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات،مسائل سنے

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
آئی جی پنجاب نے مختلف درخواستوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اس موقع پر سب انسپکٹر محمد سفیان کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے، کانسٹیبلز محمد کاشف اور لقمان کی پروموشن سے متعلق درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔کانسٹیبل محمد یاسین کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے، سابق کانسٹیبل سیف الرحمن کی سروس بحالی کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل اللہ دتہ کے مقدمے کی تفتیش سے متعلق درخواست پر ڈی پی او جھنگ کو ضروری کارروائی، جبکہ سب انسپکٹر عامر شہزاد کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔مرحوم سینٹری ورکر محمد اسلم کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔








