لاہور ٹریفک پولیس نے بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران 42 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جبکہ جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر 113 مقدمات درج کیے گئے۔
لاہور ٹریفک پولیس کا بوگس و غیر نمونہ نمبر پلیٹس کےخلاف کریک ڈائون جاری

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس نے بوگس اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے گزشتہ تین ماہ کے دوران 42 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہے، جبکہ جعلی نمبر پلیٹس لگانے پر 113 مقدمات درج کیے گئے۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ انفورسمنٹ مہم کے دوران بغیر نمبر پلیٹس اور اپلائیڈ فار 17 ہزار 749 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ فینسی اور ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 12 ہزار 996 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ نمبر پلیٹس کو ٹیڑھا میڑھا کرنے، توڑنے یا گاڑی کا ماڈل چھپانے پر 11 ہزار 552 وہیکلز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔سی ٹی او کے مطابق مہم کے دوران معمولی خلاف ورزیوں پر 84 ہزار سے زائد موٹر سائیکل و گاڑی مالکان کو قوانین بارے آگاہ بھی کیا گیا۔
ڈیجیٹل وارڈن ون ایپ کے ذریعے ایویڈنس بیسڈ چالان جاری کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کو تصویر بطور ثبوت بھی بھجوائی جا رہی ہے۔سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں۔ شہری گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں پرانے نمبر کے بجائے اپنا نیا یونیورسل نمبر لگائیں۔انہوں نے بتایاجن وہیکلز پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے مقررہ نمونے کے مطابق لگی ہوئی ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جا رہا۔








