یف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم معصم خان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائی، حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم معصم خان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو لاہور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 38 ہزار 500 روپے، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








