ڈی آئی جی بنوں کی دو شہدا کے والد سے ملاقات، اظہار یکجہتی کیا

ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے منگل کے روز وطن کی خاطر اپنے دو لختِ جگر قربان کرنے والے عظیم والد نواب علی خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

پشاور۔ 08 ستمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے منگل کے روز وطن کی خاطر اپنے دو لختِ جگر قربان کرنے والے عظیم والد نواب علی خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

تر جمان بنوں پولیس کے مطابق شہید انور علی اور شہید شاہ محمود نے وطن عزیز کے امن، سلامتی اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ایک باپ کے لیے اپنے دو بیٹوں کو وطن پر قربان کر دینا یقیناً ناقابلِ بیان صدمہ ہے مگر نواب علی جیسے عظیم والدین کا حوصلہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ڈی آئی جی بنوں نے شہدا کے والد کو یقین دلایا کہ پولیس اپنے شہیدوں اور ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی،ان کے اہلِ خانہ کی عزت و احترام اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور اعزاز بھی۔ان کا کہنا تھا کہ دو بیٹوں کی قربانی دینے والے والد نواب علی اور وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہید انور علی اور شہید شاہ محمود کو پوری قوم کا سلام ہو۔