لاہور۔30جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی جبکہ مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق مرحوم اے ایس آئی غلام مصطفی کی بیوہ کی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل شوکت دین کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ریلیف کی ہدایت کی۔
اسی طرح ایس آئی محمد اکرم اور ایس آئی غلام شبیر کی پروموشن کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب ، سب انسپکٹر ابرار حسین کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، ہیڈ کانسٹیبل رضوان شہزاد اور شہید کانسٹیبل عمیر نذیر کی بہن کی درخواستوں پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو،ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد حنیف کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، کانسٹیبل فیصل منظور کی درخواست پر سی سی پی او لاہور ، مہران علی کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا ، مرحوم اے ایس آئی ذوالفقار علی کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی ،شہید کانسٹیبل نذیر احمد کی اہلیہ کی درخواست پر ڈی آئی جی آئی اے بی اورشہید کانسٹیبل قربان علی کی والدہ کی درخواست پر ڈی پی او گجرات کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔