آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے۔
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و اہلخانہ سے ملاقات
لاہور۔31اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و درخواستیں سن کر فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل لیاقت علی کی بیوہ کی جانب سے بیٹے کی بھرتی سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔اسی طرح لیڈی سکیورٹی کانسٹیبل صفیہ نعیم کی تفتیش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ کانسٹیبل ذیشان کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، انتظامی امور، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔








