آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، تھسرا پریرا پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد، مچل سٹارک کی سرزنش

دبئی ۔ 26 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو الگ واقعات میں میزبان ٹیم کے آل راﺅنڈر تھسرا پریرا پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ مچل سٹارک کو سرزنش کر کے چھوڑ دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری …

دبئی ۔ 26 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے دو الگ واقعات میں میزبان ٹیم کے آل راﺅنڈر تھسرا پریرا پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جبکہ مچل سٹارک کو سرزنش کر کے چھوڑ دیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تھسرا پریرا نے آسٹریلوی اننگز کے دوسرے اوور میں ڈیوڈ وارنر کو آﺅٹ کرنے کے بعد نامناسب ردعمل ظاہر کیا جو کہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے جس کی وجہ سے ان پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

Leave a Reply