آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کاٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور۔7فروری (اے پی پی):کولمبو کے ایس ایس سی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث پچ پر نمی اور گھاس موجود ہے،جس سے فاسٹ بولرز …

لاہور۔7فروری (اے پی پی):کولمبو کے ایس ایس سی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث پچ پر نمی اور گھاس موجود ہے،جس سے فاسٹ بولرز کو مدد ملنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ پچ سری لنکا کے روایتی حالات سے ہٹ کر ہے، جسے مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔میچ کے آغاز میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا۔اوپنر مائیکل لیوٹ نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا ہی سے پاکستانی بولرز پر دبائو ڈال دیا اور واضح کر دیا کہ نیدرلینڈز آسان حریف ثابت نہیں ہوگا۔

نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم ان کی ٹیم ان حالات سے اچھی طرح ہم آہنگ ہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور سلمان مرزا فاسٹ بولنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم، صائم ایوب اور شاداب خان جیسے نمایاں کھلاڑی ٹیم کی مضبوطی ہیں۔