آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ، پہلے دن 14.7 ارب منٹس کی ویورشپ ریکارڈ

کولمبو۔11فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بھارت اور سری لنکا میں شاندار آغاز ہوا ہے اور جیو اسٹار پر ایونٹ کے پہلے ہی دن نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جیو ہاٹ اسٹار اور اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے مقابلے میں یہ سب سے بڑا اوپننگ ڈے ثابت ہوا۔جیو اسٹار کے ڈیجیٹل اور لینیئر پلیٹ …

کولمبو۔11فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا بھارت اور سری لنکا میں شاندار آغاز ہوا ہے اور جیو اسٹار پر ایونٹ کے پہلے ہی دن نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جیو ہاٹ اسٹار اور اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک پر کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے مقابلے میں یہ سب سے بڑا اوپننگ ڈے ثابت ہوا۔جیو اسٹار کے ڈیجیٹل اور لینیئر پلیٹ فارمز پر مجموعی کنزمپشن میں 2024 ایڈیشن کے مقابلے میں 59 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پہلے دن 14.7 ارب منٹس کی ویورشپ حاصل ہوئی، جو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا افتتاحی دن ہے۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں امریکا کو شکست دی جس کے بعد جیو ہاٹ اسٹار کی ریچ 101.9 ملین تک پہنچ گئی، جو 2024 ایڈیشن کے مقابلے میں 81 فیصد زیادہ ہے۔بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلے گئے افتتاحی میچ نے ویورشپ میں نمایاں اضافہ کیا۔ لینیئر ٹی وی ریٹنگ میں 41 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈیجیٹل ریچ میں 98 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب اس کا موازنہ 2024 ورلڈ کپ میں بھارت کے پہلے میچ (آئرلینڈ کے خلاف) سے کیا جائے۔جیو اسٹار کے سی ای او اسپورٹس ایشان چیٹرجی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی دن کی ریکارڈ توڑ ویورشپ جدید براڈکاسٹ اور سنسنی خیز کرکٹ کے لیے شائقین کے بے پناہ جذبے کا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نو زبانوں میں وسیع کوریج اور سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کو پہلے ہی میچ سے جوڑے رکھا، جس سے شراکت داروں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی غیر معمولی فائدہ پہنچ رہا ہے۔آئی سی سی کے چیف کمرشل آفیسر انوراگ دہیا نے کہا کہ ورلڈ کپ کا آغاز غیر معمولی رفتار کے ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کے مطابق لینیئر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ویورشپ میں اضافہ جیو اسٹار کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی دن 18.3 ارب منٹس کی کنزمپشن اس ٹورنامنٹ کے لیے شائقین کے غیر معمولی جوش اور معیاری کرکٹ کا ثبوت ہے۔ٹورنامنٹ سے قبل ’’چیمپیئنز بیکنگ چیمپیئنز‘‘ مہم نے بھی شائقین میں جوش پیدا کیا، جس میں بھارت کی ورلڈ کپ جیتنے والی ویمنز ٹیم نے مینز ٹیم کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ روہت شرما کا پیغام ’’ریپیٹ ہسٹری اینڈ ڈیفیٹ ہسٹری‘‘ بھی نمایاں رہا۔جیو ہاٹ اسٹار 130 سے زائد ماہرین کے ساتھ نو زبانوں میں کوریج فراہم کر رہا ہے جبکہ موبائل صارفین کے لیے میکس ویو اور بھارت کے میچز اور ناک آؤٹ مرحلے کے لیے بھارتی اشاروں کی زبان جیسی نئی سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

ایونٹ کی پیشکش میں جیو اسٹار کے شراکت داروں میں تھمز اپ، اوپن اے آئی، ایمریٹس، اسٹنگ، برلا اوپس، مہندرا اینڈ مہندرا آٹو، اپولو ٹائرز، ریپیڈو، امل، ونیسا، ایکسس میکس لائف انشورنس، ہنڈائی، منی ویو، برٹانیہ، گوگل پکسل، جنرل انشورنس کونسل، ہائر اور لائف انشورنس کونسل شامل ہیں۔