لاہور۔10فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو انجریز کے باعث دھچکا لگا ہے، جس پر ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اہم فیصلے کرتے ہوئے ایک متبادل کی منظوری دے دی ہے۔ آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکا کے اسٹار آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کے متبادل کے طور پر دُشن ہیمنتھا کی شمولیت کی …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو انجریز کے باعث دھچکا لگا ہے

مزید خبریں
لاہور۔10فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو انجریز کے باعث دھچکا لگا ہے، جس پر ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اہم فیصلے کرتے ہوئے ایک متبادل کی منظوری دے دی ہے۔ آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سری لنکا کے اسٹار آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کے متبادل کے طور پر دُشن ہیمنتھا کی شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
وانندو ہسارنگا 8 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بائیں ہیم اسٹرنگ میں انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ دُشن ہیمنتھا اب تک سری لنکا کی جانب سے پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور اب وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کے متبادل کی باضابطہ شمولیت کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، جو اس کیس میں دے دی گئی ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، آئی بی سی کے نمائندے گورو سکسینہ، میزبان ملک کے نمائندے ہیمنگ امین اور آزاد نمائندے شان پولاک شامل ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل بھی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بریسویل 8 فروری کو چنئی میں افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے متبادل کی منظوری تو دے دی ہے، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے تاحال کسی نئے کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔








