لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے پہلے روز کل ( ہفتہ )تین میچ کھیلیں جائیں گے ، پہلا میچ کولمبو میں پاکستان اور نیدر لینڈ کی ٹیم کے درمیان ہوگا دوسرا میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ ممبئی کے تاریخی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت اور امریکہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ افتتاحی …
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کا آغاز کل ( ہفتہ ) ہوگا ، پہلے روزتین میچ کھیلیں جائیں گے

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 کے پہلے روز کل ( ہفتہ )تین میچ کھیلیں جائیں گے ، پہلا میچ کولمبو میں پاکستان اور نیدر لینڈ کی ٹیم کے درمیان ہوگا دوسرا میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جبکہ تیسرا میچ ممبئی کے تاریخی وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بھارت اور امریکہ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے دوران وانکھیڑے اسٹیڈیم کو ایک جدید اور مکمل اسٹیج میں تبدیل کیا جائے گا۔لائیو موسیقی، بڑے پیمانے پر کوریوگرافی اور دلکش بصری مناظر پیش کیے جائیں گے جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی شاندار آمد تقریب کا مرکزی حصہ ہوگی۔ٹرافی ایک جیٹ پیک پہنے فنکار کے ذریعے میدان میں داخل کی جائے گی جو شائقین کے لیے ایک یادگار منظر ہوگا۔
ٹرافی کا استقبال آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اور سابق بھارتی کپتان روہت شرما کریں گے،اس موقع پر20 بچے،جو ٹورنامنٹ میں شریک ہر ملک کی نمائندگی کریں گے،ان کے ہمراہ موجود ہوں گے ۔افتتاحی تقریب میں شائقین کو شاندار تفریح بھی فراہم کی جائے گی۔منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی رفتار اور جوش و خروش کی عکاسی کے طور پر ترتیب دیا گیا ہے،جہاں میدانِ کھیل کو ایک بصری کینوس کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کا آفیشل لوگو مرکزی اسٹیج کی صورت اختیار کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کی جائے گی۔








