لاہور۔8فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے سلسلے میں کل پیر کو مختلف شہروں میں میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں گروپ سی کا میچ اسکاٹ لینڈ اور اٹلی کے درمیان صبح 11بجے کھیلا جائے گا، جس کے بعد میچ کے اختتام سے تقریبا 15منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی، جس میں …
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، 9فروری کو مختلف شہروں میں میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
لاہور۔8فروری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے سلسلے میں کل پیر کو مختلف شہروں میں میچز اور میڈیا سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں گروپ سی کا میچ اسکاٹ لینڈ اور اٹلی کے درمیان صبح 11بجے کھیلا جائے گا، جس کے بعد میچ کے اختتام سے تقریبا 15منٹ بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے گفتگو کریں گی، جس میں پہلے ہارنے والی اور بعد میں جیتنے والی ٹیم آئے گی۔کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب میں گروپ بی کا میچ زمبابوے اور عمان کے درمیان سہ پہر 3 بجے ہوگا جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی میڈیا گفتگو معمول کے مطابق اختتام کے تقریبا 15منٹ بعد ہوگی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کا میچ جنوبی افریقہ اور کینیڈا کے درمیان رات 7بجے شروع ہوگا جہاں میچ کے بعد دونوں ٹیمیں میڈیا سے بات کریں گی۔
قبل از میچ سرگرمیوں کے تحت نئی دہلی میں نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان گروپ اے کا میچ منگل کو فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں صبح 11بجے کھیلا جائے گا۔ پیر کے روز نیدرلینڈز کی ٹیم دوپہر 2سے 5 بجے تک پریکٹس کرے گی اور تقریبا 1بج کر 30منٹ پر میڈیا سے گفتگو کرے گی جبکہ نمیبیا کی ٹیم صبح 10سے دوپہر 1بجے تک ٹریننگ کے بعد تقریبا 1بجے میڈیا سے بات کرے گی۔چنئی میں گروپ ڈی کا میچ نیوزی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان منگل کو سہ پہر 3 بجے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پیر کے روز یو اے ای کی ٹیم دوپہر 2 سے 5 بجے تک ٹریننگ کے بعد تقریبا 5 بجے میڈیا سے گفتگو کرے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم شام 6 سے رات 9 بجے تک پریکٹس کرے گی اور تقریبا 5 بج کر 30منٹ پر میڈیا سے بات کرے گی۔کولمبو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان گروپ اے کا میچ منگل 10 فروری کو رات 7 بجے سنہالی اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پیر کے روز پاکستان کی ٹیم کولمبو کرکٹ کلب گراونڈ میں دوپہر 2 سے 5 بجے تک ٹریننگ کرے گی اور شام 4 بجے کے قریب میڈیا سے گفتگو کرے گی جبکہ امریکا کی ٹیم شام 6 سے رات 9 بجے تک ٹریننگ کے بعد شام 5 بجے میڈیا سے بات کرے گی۔ تمام میڈیا سرگرمیاں سنہالی اسپورٹس کلب کے میڈیا پویلین کی تیسری منزل پر واقع میڈیا کانفرنس روم میں ہوں گی۔








