آئی سی سی نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کو فکسنگ سے کلیئر قرار دے دیا

دبئی ۔ 9 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ایشز سیریز کو فکسنگ سے کلیئر قرار دے دیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں برطانوی اخبار ”دی سن“ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے رپورٹرز نے روپ بدل کر اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی بکیز سے رابطے کیے تو انہوں نے یقین دلایا کہ رقم دی جائے تو …

دبئی ۔ 9 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ایشز سیریز کو فکسنگ سے کلیئر قرار دے دیا۔ گزشتہ سال دسمبر میں برطانوی اخبار ”دی سن“ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے رپورٹرز نے روپ بدل کر اسٹنگ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی بکیز سے رابطے کیے تو انہوں نے یقین دلایا کہ رقم دی جائے تو ایشز سیریز کو فکسڈ کر سکتے ہیں۔ بکیز نے انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ رابطے اور ٹی ٹونٹی لیگز پر اثرانداز ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔ آئی سی سی نے دی سن کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔