دبئی ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دو درجے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی تجویز کی مخالفت کی وجہ سے کرکٹ کی عالمی نگران تنظیم آئی سی سی نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ووٹنگ کے بغیر ہی دو درجے ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کے 10 …
آئی سی سی نے دو درجے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز کو مسترد کر دیا
دبئی ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دو درجے عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی تجویز کی مخالفت کی وجہ سے کرکٹ کی عالمی نگران تنظیم آئی سی سی نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ووٹنگ کے بغیر ہی دو درجے ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کے 10 مستقل رکن ممالک میں سے آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے اس نظام کی حمایت کی تھی تاہم بااثر رکن بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس کی مخالفت کی۔ آئی سی سی نے ہر دو سال کے بعد عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے پلے آف میچز کروانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس سسٹم کو 2019 تک متعارف کروایا جائے گا۔ آئی سی سی کے سربراہ ڈیوڈ رچرڈسن نے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ شیڈول اور موجودہ ڈھانچے سمیت اس معاملے میں کافی پیچیدگیاں ہیں تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ 2019 تک تبدیلیاں عمل میں آئیں گی۔









