دبئی ۔ 24 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ میچ ریفریز نے کنگز میڈ، ڈربن، کوئنز پارک اوول اور پورٹ آف سپین کی آﺅٹ فیلڈز کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈی پیکرافٹ اور رنجن مدوگال جو کہ آئی سی سی پچ اور آﺅٹ فیلڈ پراسیس کا …
آئی سی سی نے کنگز میڈ، ڈربن، کیوئنزپارک اوول اور پورٹ آف سپین کی آﺅٹ فیلڈز کو غیرمعیاری قرار دے دیا
دبئی ۔ 24 اگست (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ میچ ریفریز نے کنگز میڈ، ڈربن، کوئنز پارک اوول اور پورٹ آف سپین کی آﺅٹ فیلڈز کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اینڈی پیکرافٹ اور رنجن مدوگال جو کہ آئی سی سی پچ اور آﺅٹ فیلڈ پراسیس کا جائزہ لیتے ہیں نے ورلڈ گورننگ باڈی میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس پر انہوں نے ڈربن، پورٹ آف سپین، کوئنز پارک اوول، کنگزمیڈ کی آﺅٹ فیلڈز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میچ ریفریز کی رپورٹس جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈز کو بھیج دی گئی ہیں اور اب انہیں 14 روز کے اندر جواب دینا ہو گا۔ پورٹ آف سپین میں بھارت اور ویسٹ انڈیز جبکہ ڈربن میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز بارش کے باعث ڈرا ہوئے تھے۔









