آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل، پاکستان ٹیم تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019-21 میں پاکستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، پاکستان ٹیم نے ہوم سیریز میں سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 263 رنز سے شکست دی اور اب پاکستان کی ٹیم تین درجے ترقی پاکر چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل …

اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2019-21 میں پاکستان کی ٹیم تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، پاکستان ٹیم نے ہوم سیریز میں سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 263 رنز سے شکست دی اور اب پاکستان کی ٹیم تین درجے ترقی پاکر چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت مسلسل سات ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر نے کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے 5 میچز جیتے، دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر 216 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی تین درجے ترقی ہوئی ہے اور پاکستان کی ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ سری لنکن ٹیم کے بھی 80 پوائنٹس ہیں تاہم وہ چوتھے نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 56 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔ ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تاحال کوئی پوائنٹس حاصل نہیں سکیں ہیں ۔