آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں (کل)انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش، سرفراز الیون ٹورنامنٹ میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش، سخت مقابلے کا امکان

نوٹنگھم ۔ 2 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں (کل) پیر کو ان فارم انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، سرفراز االیون ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے …

نوٹنگھم ۔ 2 جون (اے پی پی)بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں (کل) پیر کو ان فارم انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا، سرفراز االیون ٹورنامنٹ میں کم بیک کیلئے پر عزم ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سرفراز الیون کو ابتدائی میچ میں کالی آندھی کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب اسے دوسرے میچ میں ان فارم اور ٹائٹل فیورٹ انگلش ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا، انگلش ٹیم نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی تھی اور وہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply