آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ئ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں ( منگل)آمنے سامنے ہوں گی

مانچسٹر ۔ 7 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو دفاعی و عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل …

مانچسٹر ۔ 7 جولائی (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل میں منگل کو آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا سیمی فائنل 11 جولائی کو دفاعی و عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور میزبان انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ میں رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور 10 ٹیموں میں سے چار ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔ بھارت نے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کینگروز دوسرے نمبر پر رہے۔ اسطرح سیمی فائنلز میں بھارت کا مقابلہ چوتھے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ سے جبکہ آسٹریلیا کا مقابلہ تیسرے نمبر پر موجود انگلینڈ سے ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply