آئی سی سی وفد کی پاکستان آمد متوقع، بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ وبنگلا دیش کو ورلڈ کپ سے آئوٹ کئے جانے کا مسئلہ زیر بحث آئے گا

لاہور۔8فروری (اے پی پی):ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کے اعلی سطحی وفد کی اتوار کے روز آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کی ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی قیادت میں لاہور پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے وفود کی آمد کے بعد ایک اہم اجلاس …

لاہور۔8فروری (اے پی پی):ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کے اعلی سطحی وفد کی اتوار کے روز آمد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے وفد کی ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی قیادت میں لاہور پہنچنے کی توقع کی جارہی ہے۔آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے وفود کی آمد کے بعد ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ آئی سی سی وفد کولمبو سے جلد ہی لاہور پہنچے گا۔ اجلاس کے بعد آئی سی سی وفد اور بنگلہ دیش بورڈ کے صدر آج ہی واپس روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔