کولمبو۔24ستمبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں چار گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق پہلے روز خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ پر کھلاڑیوں کو مفید ٹپس دی گئیں۔ جنید …
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کولمبو میں چار گھنٹے کی پریکٹس

مزید خبریں
کولمبو۔24ستمبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں چار گھنٹے بھرپور پریکٹس کی۔ پی سی بی کے مطابق پہلے روز خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔
ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں سکلز ڈویلپمنٹ پر کھلاڑیوں کو مفید ٹپس دی گئیں۔ جنید خان اور طاہر خان نے باؤلرز کو باؤلنگ کی باریکیاں سمجھائیں جبکہ عبدالسعد اور اسفند یار نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، کیچنگ، ڈرلز اور دیگر ایکسرسائز کرائیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم (کل) بروز بدھ کو کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔








