آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ، پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی

دبئی۔13اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ (کل)پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی ، پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ، گروپ اے میں گرین شرٹس نے تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 2 …

دبئی۔13اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ (کل)پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی ، پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے ، گروپ اے میں گرین شرٹس نے تین میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،

پاکستان نے واحد کامیابی سری لنکا کے خلاف حاصل کی جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گی ، واضح رہے کہ فاطمہ ثناء والد کے اچانک انتقال کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل وطن واپس آگئی تھیں ۔

 

مزید خبریں