اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی بلے بازبابراعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آگئی ۔تفصیلات کے مطابق دس برس کے طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت پاکستانی بلے بازبابراعظم کی بین الاقوامی سطح پر ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بہتری …
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ‘ شان مسعود اور عابد علی کی رینکنگ میں بھی بہتری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی بلے بازبابراعظم کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آگئی ۔تفصیلات کے مطابق دس برس کے طویل عرصے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت پاکستانی بلے بازبابراعظم کی بین الاقوامی سطح پر ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، آسٹریلین بلے بازاسٹیواسمتھ دوسرے، کیوی بلے بازکین ولیمسن تیسرے اور بھارت کے چیتشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں‘ سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے بابر اعظم 9 ویں نمبر سے ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں‘بلے باز شان مسعود نے 16 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے41 ویں پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ عابد علی کی نمایاں کارکردگی نے انہیں62 ویں درجے پر پہنچا دیا۔ علاوہ ازیں پاکستانی بلے باز اسد شفیق نے 22 ویں سے 20 ویں نمبر پراپنی موجودگی یقینی بنائی۔پاکستانی کپتان اظہر علی ایک درجے ترقی پاکر 26 ویں نمبر پر ہیں۔ باﺅلنگ میں آسٹریلیا کے باﺅلر پیٹ کمنز بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں تاہم کوئی بھی پاکستانی باﺅلر ٹاپ ٹین میں نہیں ہے‘پاکستانی باﺅلرز میں لیگ سپنر یاسر شاہ نے 3 درجے ترقی پاتے ہوئے 22 واں درجہ حاصل کیا ہے، شاہین آفریدی نے 23 درجے ترقی پا کر39 ویں پوزیشن حاصل کی ہے ‘حارث سہیل 14 درجے ترقی پاکر 67 ویں نمبر پر ہیں۔








