آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے ہرا دیا

انٹیگوا۔21جون (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے ہرا دیا ، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا، کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ …

انٹیگوا۔21جون (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے ہرا دیا ، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا، کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا ، ڈیوڈ وارنر نے 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ، پیٹ کمنز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،

گزشتہ روز سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم ، نارتھ سائونڈ ، انٹیگوا میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ، کپتان نجم الحسین 41 اور توحید ہردائے 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ، تنزید حسن صفر ، لٹن داس 16 ، رشاد حسین 2 ، شکیب الحسن 8 ، محمود اللہ 2 اور مہدی حسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین اور ایڈم زمپا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا ، آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے فاتح قرار دیا گیا ، ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 گیندوں پر ناقابل شکست 53 رنز بنائے ، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، ٹراوس ہیڈ 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، بنگلہ دیش کی طرف سے رشاد حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔