آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا اسلام آباد سے سفر کا آغاز

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفر شروع ہو چکا ہے،ٹرافی کو پہلے فیصل مسجد میں آویزاں کیا گیا،بعدازاں ٹرافی کوپاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے جبکہ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصل مسجد اسلام آباد سے سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سفر شروع ہو چکا ہے،ٹرافی کو پہلے فیصل مسجد میں آویزاں کیا گیا،بعدازاں ٹرافی کوپاکستان مونومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے جبکہ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام بھی ٹرافی کے ہمراہ تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔

پاکستان مونومنٹ میں تقریب رونمائی کے بعد ٹرافی کو دامن کوہ پہنچایا جائے گا ۔ شیڈول کے تحت کل اتوار کو ٹرافی کو اسلام آباد کے مختلف سکولوں اور کالجز میں بھی لے جایا جائے گا، اس کے بعد 17 نومبر کو ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جبکہ 18 نومبر کو ٹرافی کاٹور ایبٹ آباد میں ہوگا، 19 نومبر کو ٹرافی مری لے جائی جائیگی، 20 نومبر کو نتھیا گلی اور 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان ، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔

مزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری انڈیا میں ٹرافی ٹور ہو گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 27 جنوری سے شروع ہو گی۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔