آئی سی سی کرکٹ سے کرپشن ختم کرنے میں سنجیدہ ہے ،صادق محمد

123

لاہور۔19 مئی (اے پی پی )سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کا پاکستان آکر سپاٹ فکسنگ کیس میں گواہی دینا ظاہر کرتا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ سے کرپشن کو ختم کرنے کےلئے انتہائی سنجیدہ ہے تاہم آئی سی سی کو اس برائی کی جڑ اکھاڑنے کےلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے ۔ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ٹربیونلز، متعلقہ کرکٹ بورڈز اور آئی سی سی کے دباﺅ سے آزاد ہونے چاہئےں۔ اینٹی کرپشن ٹربیونلز میں ان افراد کو شامل کیا جانا چاہئے جن کا آئی سی سی یا متعلقہ کرکٹ بورڈز سے کوئی تعلق یا مفاد وابستہ نہ ہو۔ غیر جانبدار ٹربیونل ہی صحیح انصاف فراہم کرسکتا ہے۔