لاہور ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی کا افسوس ہوا ہے۔ دنیائے کرکٹ کےلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہر یار نے بتایا کہ ابھی پتہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کا اگلا …
آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی کا افسوس ہوا، دنیائے کرکٹ کےلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں،شہر یار خان

مزید خبریں
لاہور ۔ 17 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین ششانک منوہر کے استعفی کا افسوس ہوا ہے۔ دنیائے کرکٹ کےلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہر یار نے بتایا کہ ابھی پتہ نہیں ہے کہ آئی سی سی کا اگلا چیئرمین کون ہوگا۔ اگلے دو ماہ میں ہونے والے آئی سی سی کے دو اجلاس میں بگ تھری کے خاتمہ پر پیش رفت ہوگی۔ پی سی بی اس سلسلہ میں اپنا موقف آئی سی سی کو دے چکی ہے۔








