یمن میں حوثی گروپ کے زیر کنٹرول کیمپ میں پناہ گزین خاتون بھوک سے جاں بحق
یمن میں حوثی گروپ کے زیر کنٹرول کیمپ میں پناہ گزین خاتون بھوک سے جاں بحق

مزید خبریں
صنعا۔14جون (اے پی پی):شمالی یمن میں حوثی گروپ کے زیر کنٹرول صوبہ حجہ کے ضلع عبس کے ایک کیمپ میں ایک پناہ گزین خاتون شدید بھوک اور طبی نگہداشت کی کمی کے باعث دم توڑ گئی۔ العربیہ اردو کے مطابق مقامی کارکنوں اور صحافیوں نے بتایا کہ چند ہفتے قبل انہی وجوہات کی بنا پر خاتون کے بوڑھے شوہر کا انتقال ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پناہ گزین عبداللہ مستبانی (ابو ہاشم) جو مئی کے وسط میں شدید غذائی قلت کے باعث انتقال کر گئے تھے ، کی اہلیہ کیمپ کے اندر اپنی صحت کی حالت بگڑنے کے بعد جاں بحق ہو گئیں ۔یہ واقعہ صوبہ حجہ کے پناہ گزین کیمپوں میں انسانی ہمدردی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی عکاسی کر رہا ہے۔ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں زیادہ تر بین الاقوامی اور مقامی غذائی اور امدادی پروگراموں میں شدید کٹوتی اور بندش کے باعث ہزاروں پناہ گزینوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے۔
امدادی شعبے میں اقوام متحدہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے مقامی اور بین الاقوامی ملازمین کی حوثیوں کی طرف سے گرفتاریوں کی لہر کے بعد مہینوں سے بنیادی پروگرام معطل ہیں۔ اس صورت حال نے ہزاروں پناہ گزین خاندانوں کو زندگی بچانے والی اشیائے خورونوش کی سپلائی سے محروم کر دیا ہے۔








